ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی میں کیبل وائر چوری معاملہ ؛3 گرفتار پانچ لاکھ مالیت کی برقی تار بر آمد

چنتامنی میں کیبل وائر چوری معاملہ ؛3 گرفتار پانچ لاکھ مالیت کی برقی تار بر آمد

Sat, 21 Jan 2017 12:45:36    S.O. News Service

چنتامنی:21 ؍جنوری(محمد اسلم؍ایس او نیوز)تقریبا پانچ لاکھ مالیت کی کیبل وائر(برقی تار) چوری کرنے والوں کو چنتامنی رورل پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جن کی  شناخت بنگلور گنگونڈہلی سید ندیم (22)گجری بیوپاری سید اکبر (38) حفیظ پاشاہ (40)کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق بیسکام کے تانت(وائر) تبدیل کرنے کیلئے تعلقہ کے کریپلی کے ایک گودام میں بیسکام کے عملہ نے پانچ لاکھ مالیت کے تاررکھے تھے، مگر گذشتہ 26 دسمبر 2016کو گودام کا تالا توڑ کر ساری تارچوری ہوگئی، اس خصوصی میں وی۔دنیش کمار نے رورل پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرایا تھا پولیس نے تار چوری کرنے والوں کا پتہ لگانے کیلئے چکبالاپور ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس چائترا ڈی وائی ایس پی کرشنامورتی کی زیر نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی ۔

آج علی الصباح بیسکام گودام کے پاس ٹہرے ہوئے تین لوگوں پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس نے تینوں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی اور ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ مالیت کی تار  بر آمد کرلی۔ پولس کے مطابق چوروں نے  چوری کے الزام کو قبول کرتے ہوئے بتایا کہ چوری اس واردات میں بنگلور کا ساکن ذبیح اور منور بھی شامل ہے۔ پولس نے  ان دونوںکو بھیگرفتار کرنے کیلئے  خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔


Share: